ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی، این ڈی ایم اے کی متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے بیشتر حصوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کے امکان کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور مقامی آبادیوں ، سیاحوں و مسافروں کی موسمی صورتحال سے آگاہی کیلئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق بارشوں کا سلسلہ گزشتہ روز سے شروع ہو گیا ہے جس کے زیر اثر ملک کے بیشتر حصوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ نئے موسمی نظام کے تحت جن علاقوں میں بارش کا امکان ہے ان میں بلوچستان میں کوئٹہ، ژوب، زیارت، خضدار، سبی، نصیر آباد، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، ہرنائی، چمن، پشین، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، دالبندین، نوکنڈی، پنجگور، قلات، گوادر، لسبیلہ اور مکران کوسٹ، خیبرپختونخوا میں گلیات، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہستان، شانگلہ، بونیر، ہری پور، کرک، پشاور، کوہاٹ، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، باجوڑ، کرم، وزیرستان، مہمند، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان، پنجاب میں مری، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، خوشاب، میانوالی، سرگودہا، ڈیرہ غازی خان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، ساہیوال، فیصل آباد، اوکاڑہ ، قصور، سندھ میں سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، حیدرآباد، سانگھڑ، مٹھی، ٹھٹھہ، بدین، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص، دادو اور کراچی، اسلام آباد، گلگت بلتستان میں دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت اور شگر ، آزاد جموں و کشمیر میں وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور کے علاقے شامل ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بدلتی ہوئی موسمی صورتحال اور اس کے ممکنہ اثرات کے پیش نظر تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو الرٹ رہنے کا مشورہ دیا ہے ا س سلسلہ میں جاری ہدایات میں کہا گیا کہ بارش کے ساتھ تیز ہوائوں اور ژالہ باری سے کمزور انفراسٹرکچر اور کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ موسلا دھار بارش سے 22 تا 23 مارچ کے دوران کوئٹہ، چمن، پشین، بارکھان، موسیٰ خیل ، قلات، خضدار، نصیر آباد، جعفرآباد، کوہلو،ژوب، سبی، تربت، آواران، پنجگور اور ڈی جی خان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے اس کے علاوہ 23 اور 24 مارچ کے دوران دیر، سوات، کوہستان، نوشہرہ، مردان، وزیرستان، باجوڑ، ریاست آزاد جموں و کشمیر، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے،بارشوں کے دوران دن کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ ہنگامی صورتحال کیلئے تیار رہنے اور اس ضمن میں مربوط انداز میں انتظامات کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ علاوہ ازیں متاثرہ علاقوں میں مقامی لوگوں ، مسافروں اور سیاحوں کی حالات سے آگاہی کیلئے مناسب اقدامات کی ضرورت ہے۔

Recent Posts

وزیراعظم نےگندم کی درآمد سے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نےگندم کی درآمد سے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔…

7 mins ago

لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ، مرکزی ملزم کا بھائی گرفتار

لاہو(قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار…

24 mins ago

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 8 ارب 6 ہزار ڈالر ہو گئے

کراچی(قدرت روزنامہ)سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 8 ارب 6 ہزار ڈالر ہو گئے ہیں۔…

47 mins ago

فیصل آباد میں تاجر نے اہل خانہ کو قتل کر کے خود کشی کرلی

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)کپڑے کے تاجر نے فائرنگ کر کے اپنی 2 بیویوں، 3 بیٹیوں اور…

52 mins ago

وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے کولمبو میں دو روزہ ٹریننگ پروگرام شروع کردیا

کولمبو(قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے…

7 hours ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے مختلف حصوں میں…

7 hours ago