میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک کا 92سال کی عمر میں پانچویں شادی کا اعلان

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)92 سالہ میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک نے جلد پانچویں شادی کرنے کا اعلان کردیا . امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق روپرٹ مرڈوک اس سے قبل بھی چار شادیاں کرچکے ہیں لیکن کوئی بھی شادی نہ چل سکی اور ان کی طلاق ہوگئی

جب کہ اب روپرٹ نے ایک مرتبہ پھر نئی زندگی کے آغاز کا اعلان کیا ہے .

روپرٹ مرڈوک نے پانچویں مرتبہ اپنی زندگی میں این لیسلی اسمتھ کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کا تعلق میڈیا انڈسٹری سے ہی ہے، روپرٹ جلد این سے منگنی کریں گے . میڈیا ٹائیکون کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ان کی این سے گزشتہ برس ستمبر میں ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد انہیں لگا کہ وہ ان کے لیے پرفیکٹ ہیں . انہوں نے کہا کہ میں اس سے قبل محبت میں پڑنے سے ڈرتا تھا لیکن میں جانتا تھا کہ یہ میرا آخری رشتہ ہوگا اور میں اس سے خوش ہوں، رواں سال موسم گرما کے اختتام پر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجاں گا . اس سے قبل مرڈوک کی شادی سابق فلائٹ اٹینڈنٹ پیٹریشیا بوکر، صحافی اینا مرڈوک اور کاروباری شخصیت وینڈی ڈینگ سے ہوئی تھی جن سے ان کے 6 بچے ہیں، ان کی چوتھی شادی سابق ماڈل جیری ہال سے ہوئی جن سے گزشتہ سال ان کی طلاق ہوئی . واضح رہے کہ روپرٹ مرڈوک امریکی نیوز کمپنی فاکس نیوز، نیویارک پوسٹ اور وال اسٹریٹ جرنل سمیت برطانوی دی سن اور دی ٹائمز کے مالک ہیں .

. .

متعلقہ خبریں