دوسری جانب ترجمان سی ٹی ڈی بلوچستان کا کہنا ہے کہ خود کش دھماکا مستونگ روڈ پر سوہنا خان ایف سی چیک پوسٹ پر ہوا، دھماکے میں 3 سکیورٹی اہلکار شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوئے . سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے حادثہ پر موجود ہیں اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں . ڈی آئی جی کوئٹہ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کا ٹارگٹ سکیورٹی اہلکار تھے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں مستونگ روڈ پر ہونے والے خود کش دھماکے میں 3 سکیورٹی اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہو گئے . پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں 20 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ اور شیخ زاید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے .
متعلقہ خبریں