کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب زوردار دھماکا، 3 اہلکار شہید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں مستونگ روڈ پر ہونے والے خود کش دھماکے میں 3 سکیورٹی اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں 20 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ اور شیخ زاید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب ترجمان سی ٹی ڈی بلوچستان کا کہنا ہے کہ خود کش دھماکا مستونگ روڈ پر سوہنا خان ایف سی چیک پوسٹ پر ہوا، دھماکے میں 3 سکیورٹی اہلکار شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوئے۔سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے

حادثہ پر موجود ہیں اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ڈی آئی جی کوئٹہ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کا ٹارگٹ سکیورٹی اہلکار تھے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

4 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

5 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

5 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago