12 ستاروں میں سے وہ 5 ستارے کونسے ہیں جن کی دوسری شادی کے امکانات ہیں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دنیا میں کئی ایسے افراد ہیں جو دوسری شادیاں کرتے ہیں اور ان کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں جن میں کچھ افراد کی پہلی شادی چل نہیں پاتی ، اس کے علاوہ بھی کئی وجوہات کے باعث لوگ اپنی پہلی شادی ختم کردیتے ہیں .
البتہ مستقبل کے بارے میں تو کسی کو علم نہیں لیکن ستاروں کی روشنی میں اجرامِ فلکی کے ماہرین ضرور مختلف پیشگوئیاں کرتے ہیں .

اسی حوالے سے انہوں نے 12 ستاروں میں سے 5 کو منتخب کیا ہے جن کی زندگی میں دوسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے قوی امکانات ہیں .
برج ثور:

سب سے پہلا ستارہ جو ماہرین کے مطابق دوسری شادی کرسکتا ہے، وہ ہے برج ثور .
یہ افراد اپنے رشتوں کو لے کر کافی حساس ہوتے ہیں، اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ رشتے قائم کریں، اگر ان کی پہلی شادی ان کی توقعات پر پورا نہیں اترتی تو وہ ایک ایسے ساتھی کو تلاش کرنے کا امکان رکھتے ہیں جو انہیں وہ تحفظ فراہم کر سکے جس کی انہیں خواہش ہے .
برج میزان:

اس برج کے لوگ اپنے تعلقات میں ہم آہنگی اور توازن کو اہمیت دیتے ہیں، ان کی بھی اگر پہلی شادی انہیں وہ توازن اور ہم آہنگی فراہم نہیں کرتی ہے جس کی وہ تلاش کرتے ہیں، تو ان کی بھی دوسری شادی کا امکانات دیگر برجوں سے زیادہ ہیں .
برج عقرب:

برج عقرب کے افراد کا شمار بھی ان میں ہوتا ہے جن کی دوسری شادی کے امکانات کافی روشن ہیں .
برج قوس:

یہ افراد اپنے رشتے میں آزادی کے خواہاں ہوتے ہیں، اسی لیے اگر انہیں کہیں بھی لگے کہ ان کی آزادی کو نقصان پہنچ رہا ہے تو یہ افراد دوسری شادی کا سوچتے ہیں .
برج قوس کے لوگوں کے بھی دوسری شادی کے امکانات ہیں .
برج دلو:

دلو افراد بھی ان ہی 5 ستاروں میں سے ہیں جن کی دوسری شادی ہوسکتی ہے . ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کے ستارے میں وہ تمام چیزیں ہیں جن سے دیکھ کر پتا لگتا ہے کہ ان کی دوسری شادی کے امکانات ہیں .

. .

متعلقہ خبریں