بلوچستان میں انسدادِ کورونا کی ویکسین کرانے والوں کی تعداد ساڑے 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی . محکمۂ صحت بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کو صوبے کے 9 اضلاع میں 709 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے . کورونا ٹیسٹ کے نتیجے میں 33 مثبت کیسز سامنے آئے، سب سے زیادہ 13 کیسز ضلع کوئٹہ سے سامنے آئے ہیں جبکہ ضلع کیچ سے 9 اور ضلع مستونگ سے 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں . یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید 61 افراد چل بسے . . 3747 نئے مریض رپورٹ . .
(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں اضافہ ہونے لگا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 4 اعشاریہ 6 فیصد تک جا پہنچی . تفصیلات کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح گزشتہ روز 1 اعشاریہ 8 فیصد تھی جبکہ کوئٹہ میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 0 اعشاریہ 6 فیصد سے بڑھ کر 2 اعشاریہ 8 فیصد ہو گئی .
متعلقہ خبریں