کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی ایک اور نجی شعبے کی ایئر لائن ایئر سیال نے بین الاقوامی فضائی آپریشن شروع کرنے کی تیاری مکمل کر لی . ترجمان کے مطابق ایئر سیال نے پہلے مرحلے میں سعودی عرب کے شہر جدہ کے لیے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے .
ایئر سیال انتظامیہ نے جدہ فلائٹ آپریشن شروع کرنے سے متعلق سول ایوی ایشن اتھارٹی کو پلان فراہم کر دیا ہے . ایئر سیال 29 مارچ سے جدہ کے لیے پروازیں چلا کر بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کا آغاز کرے گی . ترجمان کے مطابق ایئر سیال 2 سال کامیاب ڈومیسٹک فلائٹ آپریشن کے بعد اب بین الاقوامی فلائٹ کا آغاز کر رہی ہے .
. .