اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ماہرین صحت کی طرف سے روزہ داروں کو کھانے پینے کے معاملے پر احتیاط برتنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ اس دوران روزہ داروں کے اکثر مسائل صحت سے متعلق ہوتے ہیں، موسم گرما کے دوران روزوں کو ماہرین صحت کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ رواں ماہ صیام کے دوران زیادہ سے زیادہ خربوزے استعمال کریں۔خربوزہ کو موسم گرما کا پھل کہا جاتا ہے
جو خوشگوار ذائقے اور پانی سے بھرپور ہوتا ہے، اس پھل کو استعمال کرنے سے طبیعت میں بہتری محسوس ہوتی ہوے اور بوجھل پن کا سامنا بھی نہیں کرنا پڑتا۔ ملک میں زیادہ تر دیسی اور چینی خربوزوں کو زیادہ ترجیح دی جاتی ہے، اسی حوالے سے رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی مارکیٹ میں خربوزہ وافر مقدار میں بازار موجود ہے۔ماہرین صحت کے مطابق عام طور پر جتنے بھی پھل ہوتے ہیں انہیں کھانے سے پہلے استعمال کیا جانا چاہیے کیونکہ پھلوں کو ہضم ہونے میں دو سے تین گھنٹے کا وقت درکار ہوتا ہے، ہم کھانے میں پروٹین لے رہے ہوتے ہیں، کاربوہائیڈریٹ استعمال کرتے ہیں جنہیں ہضم ہونے میں 4سے 5گھنٹوں کا وقت درکار ہوتا ہے۔ماہر غذائیت نے بتایا کہ خربوزے 85 فیصد پانی پر مشتمل ہوتا ہے اس کے علاوہ اس میں فائبر، پوٹاشیم، کیلشیم، وٹامن سی کی وافر مقدار ہوتی ہے، خربوزے میں گلاسیمک لوڈ کی مقدار کم ہوتی ہے، گلاسیمک لوڈ کا مطلب ہے وہ پھل جس میں وافر مقدار میں فائبر پایاجاتا ہو یہ انسانی جسم میں گلوکوز لیول کو بڑھنے نہیں دیتا، یہی وجہ ہے شوگر کے مریض خربوزے کو استعمال کرسکتے ہیں۔ماہر غذائیت کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان میں خربوزے کو بطور سلاد استعمال کرنے سے آپ کو افطار میں مکمل غذا مل جائے گی جس سے آپ کے معدے پر خوشگوار اثرات پڑیں گے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…