اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے بارش کے باعث رمضان کا پہلا پوراعشرہ ٹھنڈا گزرنے کی پیش گوئی کردی ہے . محکمہ موسمیات کیمطابق بارش کا سلسلہ مزید 2 دن تک جاری رہے گا، اسلام آباد کے علاقے سید پورمیں 9،گولڑہ میں 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی .
راولپنڈی میں چکلالہ 8، کچہری 6 اورشمس آباد میں 5ملی میٹر بارش ہوئی . محکمہ موسمیات کیمطابق اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری ہوگیا . پشاور،مردان، دیر،مالم جبہ، بنوں، سید شریف،باجوڑ میں بھی بارش ہوئی . اس کے علاوہ گوادر،پسنی،کوئٹہ،چمن اوردیگرعلاقوں میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا . سرگودھا، اٹک، راولپنڈی، مری، جہلم، ڈی جی خان، منڈی بہاوالدین میں بارش سے موسم سہانا ہوگیا . مظفر آباد،باغ اورپونچھ ڈویڑن میں بھی باران رحمت سیموسم خوشگوار ہوگیا .
. .