رمضان المبارک کے دوران بینک کس وقت کھلیں گےاورکب بند ہونگے؟ نئے اوقات کار کا اعلان کردیاگیا


کراچی(قدرت روزنامہ) اسٹیٹ بینک نے رمضان المبارک کے دوران دفتری اور کاروباری اوقات کا اعلان کردیا ہے، تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک 1444 ھ کے مقدس مہینے کے دوران بینک دولت پاکستان میں مندرجہ ذیل دفتری اوقات پر عمل کیا جائے گا جن پر تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے اور مائیکرو فنانس بینک بھی عمل کریں گے . پیر تا جمعرات صبح نو بجے سے سہ پہر ساڑھے تین بجے تک جبکہ دو سے ڈھائی بجے تک نماز کا وقفہ ہوگاجبکہ جمعہ کو صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر ایک بجے تک بلا وقفہ ہوگا .

اعلامیہ کے مطابق مرکزی بینک نے کہاکہ تاہم مزید یہ ہدایت کی جاتی ہے کہ پبلک ڈیلنگ کے لیے مندرجہ ذیل کاروباری (بینکاری)اوقات پر عمل کیا جائے . پیر تا جمعرات، صبح نو بجے سے دوپہر دو بجے تک بلاوقفہ اورجمعہ کو:صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر ایک بجے تک بلاوقفہ ہوگا . اعلامیہ کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے بعد وہی اوقات کار لاگو ہوجائیں گے جو رمضان المبارک سے پہلے نافذ تھے .

. .

متعلقہ خبریں