برطانیہ میں مسلمان فٹبالرز کو میچ روک کر افطار کیلئے وقت دینے کی تجویز

لندن (قدرت روزنامہ)برطانیہ میں ہونے والی دو بڑی فٹبال لیگز میں شریک مسلمان فٹبالرز کو دوران میچ افطار کرنے کا موقع فراہم کرنے کی تجویز سامنے آگئی ہے . ریفریز باڈی کی جانب سے پریمیئر لیگ اور انگلش فٹبال لیگ کے عہدیداران کو تجویز پیش کی گئی ہے کہ لیگ انتظامیہ روزے دار فٹبالرز کو افطار کے لیے کھیل سے وقفہ دے، اس دوران فٹبالر کو پانی، انرجی فوڈ اور سپلیمینٹ لینے کی اجازت دی جائے .

ریفریز باڈی کی جانب سے دی گئی تجویز میں کہا گیا ہے کہ وہ میچ سے پہلے روزے دار فٹبالر کی شناخت کریں اور بعد ازاں ان کی افطار کے لیے کوئی ایک وقت مقرر کریں . واضح رہے کہ لیور پول کے محمد صلاح، چیلسی کے این گولو کینٹے اور مانچسٹر سٹی کے ریاض مہریز ایسے فٹبالر ہیں جو ماہ رمضان میں میچ کے دوران بھی روزے رکھتے ہیں . خیال رہے کہ 2021 میں ہونے والی پریمیئر لیگ میں بھی ٹیم کی درخواست پر کھلاڑیوں کو مغرب کے بعد افطار کیلئے ادھے گھنٹے کا وقفہ دیا جاچکا ہے .

. .

متعلقہ خبریں