بابراعظم دی ہنڈریڈ ڈرافٹ کیلئے شائقین کی پہلی چوائس بن گئے

لاہور(قدرت روزنامہ) دی ہنڈریڈ کی آرگنائزنگ کمیٹی نے ڈرافٹنگ کیلئے مداحوں کے ساتھ مقبول ترین کھلاڑیوں کا تعین کرنے کیلئے ایک سروے کیا، جس میں کھلاڑیوں کی شہرت کا اندازہ لگایا گیا ہے . سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر آرگنائزنگ کمیٹی نے پوسٹ شیئر کی جس میں حیران کن طور پر

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو مداحوں نے 25 فیصد ووٹ دیکر سرفہرست بنوایا .

شاہین آفریدی 8فیصد، محمد رضوان 4فیصد مداحوں کے ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکے . دی ہنڈریڈ ٹورنامنٹ میں بابراعظم، شاہین آفریدی اور محمد رضوان کی بولی کم از کم ایک لاکھ یورو یعنی (2کروڑ 76لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) میں لگنے کا امکان ہے . انکے علاوہ فاسٹ بولر محمد عامر، حارث رئوف اور نسیم شاہ 60,000 پائونڈ یعنی (22لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) کی ریزرو قیمت پر ڈرافٹنگ میں شامل ہوں گے . دوسری جانب پاکستان کی 8ویمنز کرکٹرز نے بھی ہنڈریڈ لیگ کے لیے رجسٹریشن کروائی ہے، جن میں فاسٹ بالر ڈیانا بیگ دوسرے نمبر پر مہنگی ترین کھلاڑی ہیں، انکے علاوہ جویریہ رف 18,750پائونڈ کی ریزرو قیمت کے ساتھ ڈرافٹنگ کا حصہ ہیں . ارم جاوید، ندا ڈار، فاطمہ ثنا، عروج شاہ، منیبہ صدیقی اور ماہم طارق نے بھی اس مسودے کے لیے دستخط کیے ہیں جس کی کوئی ریزرو قیمت نہیں ہے .

. .

متعلقہ خبریں