بھارت میں ماں نے اپنے ایک دن کے نومولود بیٹے کو کتنے میں بیچ دیا ؟ افسوسناک انکشاف

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)بھارت میں ماں نے اپنے ایک روز کے نولومود بیٹے کو ایک لاکھ روپے میں فروخت کر دیا .

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہےکہ یہ واقعہ بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع چترامیں پیش آیا .

پولیس کے مطابق چترا کے ڈپٹی کمشنر کو واقعے کی اطلاع ملی جس پر انہوں نے پولیس کو آگاہ کیا، پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے 24 گھنٹے کے اندر نوزائیدہ کو بوکارو ضلع سے برآمد کر لیا . پولیس کا کہنا ہےکہ نومولود کی ماں سمیت جرم میں ملوث دیگر افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے اور ماں کے قبضے سے ایک لاکھ روپے بھی برآمد کرلیے گئے ہیں . پولیس نے بتایا کہ نومولود کو بیچنے کی ڈیل ساڑھے 4 لاکھ میں ہوئی تھی .

. .

متعلقہ خبریں