ایران کے بعد سعودی عرب شام کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کیلئے تیار


ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب اور شام باہمی تعلقات بحالی کے تحت سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر رضامند ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے بعد سعودی عرب شام کے ساتھ تعلقات بحال کرے گا اور دونوں ممالک نے ایک دہائی سے زیادہ عرصہ قبل سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے بعد اپنے سفارتخانے دوبارہ کھولنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کو بحال کرنے کے لیے ایک تاریخی معاہدے کے بعد ریاض اور دمشق کے درمیان رابطوں میں تیزی آئی ہے اور دونوں حکومتیں عید الفطر کے بعد سفارت خانے دوبارہ کھولنے کی تیاری کر رہی ہیں۔خلیجی علاقائی ذرائع اور ایک سفارت کار کے مطابق یہ فیصلہ شام کے ایک سینئر انٹیلی جنس اہلکار کے ساتھ سعودی عرب میں بات چیت کا نتیجہ تھا۔
عودی سرکاری ٹیلی ویژن نے سعودی وزارت خارجہ کے ایک اہلکار کے حوالے سے تصدیق کی کہ شام کی وزارت خارجہ کے ساتھ قونصلر خدمات دوبارہ شروع کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے۔خلیجی سفارت کار نے کہا کہ شامی انٹیلی جنس کے اعلیٰ عہدے دار ریاض میں کئی دن تک رہے اور سفارتخانے کو بہت جلد دوبارہ کھولنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
شام کو 2011 میں مظاہروں پر اسد کے وحشیانہ کریک ڈاؤن کے جواب میں عرب لیگ سے معطل کر دیا گیا تھا۔سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے اس ماہ کے شروع میں کہا تھا کہ اسد کے ساتھ مصروفیت شام کی عرب لیگ میں واپسی کا باعث بن سکتی ہے، لیکن فی الحال اس طرح کے اقدام پر بات کرنا قبل از وقت ہے۔

Recent Posts

بجلی کی قیمت ایک ماہ کے لیے کم ہونے کا امکان، کراچی کے صارفین محروم رہیں گے

نیپرا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے سی پی پی اے کی درخواست پر…

14 mins ago

خریداروں کیلئے خوشخبری، ملک بھر میں سولر پینل اور بیٹری کی قیمت میں ریکارڈ کمی

مہنگے بلوں سمیت بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث پاکستان بھر کے شہری اپنے گھروں میں…

36 mins ago

🔥 Alizeh Shah’s ORIGINAL Viral Video Leaks! 😱 | New 2024 Video & TikTok Controversy! 💥 #AlizehShah #ViralVideo #PakistaniActress

🔥 Alizeh Shah's ORIGINAL Viral Video Leaks! 😱 | New 2024 Video & TikTok Controversy!…

52 mins ago

سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کا قتل ، چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے اہم اعلان کر دیا

سیالکوٹ (قدرت روزنامہ) سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کے قتل کے کیس میں ، چیئر پرسن…

58 mins ago

24 نومبر کے احتجاج حکمت عملی تیار- ’ڈی چوک پہنچنا ہے، کفن باندھ کرنکلیں گے‘

اس بارپنجاب بھی تیاری کرلے، مطالبات تسلیم ہونے تک واپسی نہیں ہوگی، علی امین گنڈا…

1 hour ago

قلات میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)قلات میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے میں 7 اہل کار شہید…

1 hour ago