اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چین نے پاکستان کے لیے دو ارب ڈالر کا سیف ڈپازٹ قرض رول اوور کر دیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کے حکام نے چین کی جانب سے سیف ڈیپازٹ قرضہ رول اوور کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ چین کے بعد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھی جلد فنانسنگ کی توقع ہے۔
وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ماہ چین سے مزید 30 کروڑ ڈالر پاکستان آنے کی توقع ہے اور رواں ماہ زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی امید ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ چین نے 2 ارب ڈالر کے سیف ڈپازٹ کی واپسی ایک سال کے لیے موٴخر کی ہے، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھی فنانسنگ کی امید ہے، پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے لیے بیرونی فنانسنگ کی تصدیق ضروری ہے۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بیرونی مالیاتی یقینی دہانیوں کے بعد پاکستان کے ساتھ اگلا قدم اٹھاسکیں گے، پاکستان کو دیگر مالیاتی اداروں اور دوست ممالک سے بھی مالی تعاون یقینی بنانا ہے۔
تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…
26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…
کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…
لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…
کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…