طورخم (قدرت روزنامہ) وزیر داخلہ شیخ رشید نے یہاں مہاجرین کا کوئی کیمپ نہیں ، بھارتی میڈیا جھوٹا پراپیگنڈا کر رہا ہے ،افغانستان میں بھارت کو شکست ہوئی ۔
طورخم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارتی میڈیا صبح سے رات تک جنرل فیض حمید کی افغانستان موجودگی پر ہی واویلہ کر رہا ہے ، امریکہ اور قطر سمیت تمام ممالک کے لوگ افغانستان گئے ہیں ، اگر پاکستان کی عظیم ترین ایجنسی کا چیف وہاں گیا تو یہ اچھی بات ہے ، امید ہے افغانستان کی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہو گی ،پاکستان نے افغان امن عمل میں کلیدی کردار ادا کیاہے ۔
شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے 10 ہزار افراد کا انخلاءکیا ہے ،پاکستان میں افغانستان سے چار ہزار سے زائد لوگ آئے ، بارڈر پر آنے والے ہر فرد کو 21دن کا ٹرانزٹ ویزا دیں گے ، افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ وزیر اعظم کا ہے ، افغانستان کی ترقی ہماری ترقی ہے ۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال نے دنیا نے سیاست کو ہلا کر رکھ دیا ہے ، یہ خطہ بدلنے جا رہا ہے ، بھارت نے این ڈی ایس پر پیسے لگانے سمیت افغانستان میں کھربوں روپے لگائے تھے ، مگر بعد میں میڈیا نے دیکھا کہ بھارتی ایجنسی را اور این ڈی ایس کے اہلکار اور سربراہان منہ چھپا کر افغانستان سے نکل رہے تھے ،پاکستان انشا اللہ قیامت تک قائم ہے ، ہندوستان کو بڑی شکست ہوئی ہے ۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے سید علی گیلانی کی وفات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ان کے جنازے کی تضحیک کی گئی عالم اسلام اس کی مذمت کرتا ہے ۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…