موٹرسائیکل جیسی سستی سواری عوام کی پہنچ سے دور 70سی سی موٹر سائیکل کی قیمت ہوشربا اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)غریب کی سواری سمجھے جانے والے موٹرسائیکل بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوگئی جس کی قیمت بھی آسمان کی بلندی کو چھونے لگی ہے۔گزشتہ برس فروخت ہونے والی 70سی سی موٹرسائیکل کی قیمت94ہزار900 سے بڑھ کر

ایک لاکھ45ہزار روپے تک پہنچ گئی جبکہ 125سی سی موٹرسائیکل کی قیمت ایک لاکھ 52ہزار سے بڑھ کر 2 لاکھ 15ہزار ہوگئی۔نجی کمپنی کے بارگین مالک محمد سلمان کے مطابق موٹرسائیکلوں کی اسمبلنگ پاکستان میں ہوتی ہے تاہم ان میں استعمال ہونے والے المونیم سمیت کئی اسپیئرپارٹس جاپان سے امپورٹ ہوتے ہیں، ایل سیز بند ہونے کے باعث موٹرسائیکل اسمبلنگ میں کمی آئی ہوئی ہے جس کے باعث بائیکس مہنگی ہیں۔دوسری جانب شہریوں نے کہاکہ اب وہ موٹرسائیکل خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے اسی لیے زیادہ تر پیدل یا بس میں سفر کرتے ہیں۔شہریوں نے حکومت سے موٹرسائیکلوں کو سستا کرنے کا مطالبہ کردیا تاکہ شہری سستی سفری سہولیات حاصل کر سکیں۔

Recent Posts

فرعون کے مقبروں کے پاس بھارتی جوڑے کی نازیبا حرکت، انٹرنیٹ صارفین آگ بگولا ہوگئے

قاہرہ(قدرت روزنامہ)شادی کے موقع پر ہرکوئی اس دن کو یادگار بنانا چاہتا ہے لیکن بھارت…

1 min ago

سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی بھارتی اداکارہ روپالی گنگولی نے سیاست میں انٹری دے دی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ڈراموں میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ روپالی گنگولی نے بھارتی…

14 mins ago

سابق خاتون رکن اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے بھی استحکام پاکستان پارٹی چھوڑ دی

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکامِ پاکستان پارٹی کی رہنما اور سابق رکنِ صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے…

20 mins ago

2 صوبوں میں آئندہ بجٹ میں تنخواہیں زیادہ بڑھانے کا اعلان کردیا گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے آئندہ بجٹ میں…

42 mins ago

لندن: میئر کے انتخابات کل ہوں گے، لیبرپارٹی کے صادق خان کئی حریفوں سے مد مقابل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں میئر کے انتخابات کل ہوں گے جس میں لیبرپارٹی کے…

1 hour ago

کینیڈا: تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم تحفظ کا شکار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینیڈا میں تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم…

1 hour ago