سعودی عرب کے شہر دمام پر میزائل حملہ

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب کے شہر دمام پر میزائل حملہ ہوا ہے . سوپتنک کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ دمام پر داغے گئے میزائلوں کا ہدف کیا تھا تاہم میڈیا میں ایسی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں کہ میزائلوں کے ذریعے سعودی عرب کی تیل کمپنی ارامکو کو نشانہ بنایا گیا ہے .

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے میزائل حملے کی ویڈیوز شیئر کی جا رہی ہیں . مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے دھماکے کی آواز سنی ہے . یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ میزائل ڈرون کے ذریعے لانچ کیا گیا ہوگا کیونکہ دمام یمن سے کافی فاصلے پر واقع ہے .

. .

متعلقہ خبریں