امریکا میں پہلی باحجاب خاتون جج کے عہدے پر تعینات

امریکہ(قدرت روزنامہ)نادیہ کہف امریکی ریاست نیو جرسی میں عائلی قوانین اور امیگریشن کی پہلی باحجاب مسلمان خاتون جج بن گئیں .

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق نادیہ کہف نیو جرسی کی ایک عدالت میں جج کے طور پر کام کریں گی .

تعیناتی کے وقت وقت نادیہ نے اپنی دادی سے وراثت میں ملنے والے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر عہدے کا حلف اٹھایا .

نادیہ نے حلف برداری کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امریکی ریاست نیو جرسی میں مسلمانوں اور عرب کمیونٹی کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے .

انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ یہاں کی نوجوان نسل یہ ذہن نشین کرلے کہ وہ بلا خوف اپنے دین پر عمل کر سکتے ہیں . تنوع (diversity) ہماری طاقت ہے، یہ ہماری کمزوری نہیں ہے .

واضح رہے کہ نادیہ کی نامزدگی، جو ایک سال پہلے ہوئی تھی، سینیٹر کرسٹن کوراڈو کے باعث تاخیر کا شکار ہوئی . تاہم نادیہ کے انتخاب کی تصدیق اس ماہ کے شروع میں ہوئی .

نادیہ کہف 2 سال کی عمر میں شام سے امریکا منتقل ہوئیں اور ایک طویل عرصے سے امریکا میں اسلامی بنیادوں میں کام کر رہی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں