جلتے پیٹرول ٹینکر کو جان پر کھیل کر آبادی سے دور لے جانے والے ڈرائیور فیصل بلوچ کو بھی تمغہ شجاعت مل گیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)جلتے پیٹرول ٹینکر کو جان پر کھیل کر آبادی سے دور لے جانے والے ڈرائیور فیصل بلوچ نے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے تمغہ شجاعت ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے . ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ تمغہ شجاعت ملنے پر بہت خوش ہوں، تمغہ دیتے وقت صدرِ مملکت نے مجھے بہت سراہا .

ٹینکر ڈرائیور فیصل بلوچ نے کہا کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ انہیں مجھ پر فخر ہے . واضح رہے کہ فیصل بلوچ کو گزشتہ سال جون میں ان کی بہادری پر گزشتہ روز ایوانِ صدر میں تمغہ شجاعت سے نوازا گیا تھا . فیصل بلوچ شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ لگے ٹینکر کو کوئٹہ میں چلا کر آبادی سے 3 کلو میٹر دور میدان میں لے گئے تھے . فائر بر یگیڈ نے آگ پر قابو پا لیا تھا، اس واقعے میں ڈرائیور کی جرات و بہادری کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہواتھا . پولیس کے مطابق کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر واقع پیٹرول پمپ کی ٹینکی میں آئل ٹینکر پیٹرول خالی کر رہا تھا کہ اچانک ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی تھی . سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے حکم پر فیصل بلوچ کے جراتمندانہ اقدام پر انہیں کورہیڈکوارٹر کوئٹہ میں بلا کر خصوصی انعام سے نوازا گیا تھا . وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے بہادری کے اس کارنامے پر ڈرائیور فیصل کو سرکاری نوکری دینے کا اعلان کیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں