پنجاب الیکشن ملتوی کرنے پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، اظہر مشوانی کو لاپتہ کرنا غیر آئینی ہے، قاسم سوری


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) پنجاب الیکشن کو ملتوی کرنے پر آرٹیکل 6 لگے گا، اظہر مشوانی کو غیر قانونی طور پر لاپتہ کرنا بدترین آمریت کا عکاس ہے، الیکشن کمیشن سپریم کورٹ آف پاکستان کو اپنے ماتحت تصور کرنے لگا ہے۔ سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی او صوبائی صدر تحریک انصاف بلوچستان قاسم خان سوری نے اپنے بیان میں کہا کہ امپورٹڈ اور فاشسٹ حکومت کے مقاصد پوری قوم کے سامنے عیاں ہو چکے ہیں آج پوری قوم اس بات سے باخبر ہے کہ چیئرمین عمران خان کی سیاست کا محور اقتدار نہیں بلکہ وطن عزیز کو کرپشن، مصنوعی غلامی اور نااہل نام نہاد سیاستدان سے نجات دلا کر حقیقی آزادی کا حصول ہے جس پر پوری قوم متحد ہے کہ الیکشن ہوجائے اور ان کرپٹ ٹولوں سے نجات حاصل ہو جس کا اندازہ پی ڈی ایم کے پورے ٹولے کو بھی ہے کہ الیکشن میں پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت سے جیت جائے گی جس کی وجہ سے غیر آئینی طور پر پنجاب کے الیکشن ملتوی کروانے کی کوشیش کررہے ہیں جس پر آرٹیکل 6 لگے گا، عمران خان پر 100 سے زائد مقدمات اور تحریک کے چاروں صوبوں کی سینئر قیادت کیخلاف ایف آئی آرز درج کروا رہے ہیں، اب تو پی ٹی آئی کی سینئر قیادت اظہر مشوانی و دیگر قیادت کو لاپتہ کررہے ہیں، جو بدترین آمریت کا عکاس ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان سپریم کورٹ آف پاکستان کا اپنے ماتحت ایک ادارہ تصور کرتا ہے، جو غیر قانونی او غیر آئینی ہے جسے کبھی بھی تسلیم نہیں کریں گی۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

6 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

6 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

6 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

6 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

7 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

7 hours ago