انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مزید لکھا ہے کہ سیکیورٹی فورسز قربانیاں دے کر بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے منصوبوں کو ناکام بناتے ہیں . . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے قربانیاں دے دہشت گردوں کے منصوبوں کو ناکام بنایا ہے . تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کی ایف سی چیک پوسٹ کوئٹہ میں خود کش حملے کی مذمت کی ہے اور وزیراعظم عمران خان نے شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے اور سیکیورٹی فورسز اور ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کی ہے .
متعلقہ خبریں