کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مستردکر دی گئی ۔عدالت نےحسان نیازی کی ضمانت منظور کر لی۔رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کی عدالت نے عمران خان کے لیگل ایڈوائزر حسان نیازی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کر دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے حسان نیازی کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی جس کے بعد پولیس سخت سیکیورٹی میں حسان نیازی کو لے کر روانہ ہوگئی۔حسان نیازی نے جوڈیشل میجسٹریٹ کے روبرو بیان میں کہا کہ میرا قصور یہ ہے کہ میں عمران خان کا لیگل ایڈوائزر ہوں۔
حسان نیازی کے خلاف 18 مارچ کو تھانہ ائیر پورٹ کوئٹہ میں اشتعال دلانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ عمران خان کے فوکل پرسن کو گزشتہ روز ایک دن کے راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے کیا گیا تھا جہاں پولیس انہیں اسلام آباد سے کوئٹہ لائی۔
یاد رہے کہ 20 مارچ کو اسلام آباد پولیس نے حسان نیازی کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پولیس ناکے پر مزاحمت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…