انسداد دہشتگردی عدالت نے فواد چوہدری ،حماد اظہراورفرخ حبیب پر بجلیاں گرادیں


لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما ﺅں حماد اظہر، فرخ حبیب اور فواد چوہدری کی عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں . انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے پولیس پر تشدد، اقدام قتل، جلاو گھیراوکرنے اور کار سرکار میں مداخلت کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنماوں کےخلاف کیس کی سماعت کی .

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر، فرخ حبیب اور فواد چوہدری کی عبوری ضمانت کی درخواستیں عدم پیروی پر خارج کردیں . عدالت نے اعجاز چوہدری، محمود الرشید اور امتیاز علی کی ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع کردی . یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما اعجاز احمد چوہدری، حماد اظہر، فرخ حبیب سمیت دیگر نے بھی عبوری ضمانت دائر کی تھی . .پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے 12 مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے . مقدمے میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، لڑائی جھگڑا، کار سرکار میں مداخلت سمیت 12 دفعات شامل ہیں .

. .

متعلقہ خبریں