شہباز شریف نے اسٹیٹ بینک، نیپرا کی رپورٹ کو ن لیگ کی سچائی قرار دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اسٹیٹ بینک اور نیپرا کی اسٹیٹ آف انڈسٹری کی رپورٹ کو مسلم لیگ ن کی سچائی اور حکومت کے جھوٹ کا ثبوت قرار دے دیا ۔

تحریک انصاف کی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ صرف تین ماہ میں قومی خزانے کو 50 کروڑ ڈالر یعنی 83 ارب روپے کا نقصان حکومتی جرائم کا ثبوت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے مارکیٹ سے 30 فیصد مہنگی ایل این جی خرید کر عوام پر ظلم ڈھایا ، آج کیا ہو رہا ہے ، نیب کو نظر نہیں آرہا ، وہ پانچ سال پرانے معاہدوں کو کھنگال رہی ہے ۔

اس سے قبل کوئٹہ میں خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ امن وامان کی صورت حال کا خراب ہونا فکرمندی اور پریشانی کا باعث ہے ۔ اللہ تعالیٰ شہداء کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے ۔

واضح رہے کہ کوئٹہ میں مستونگ رڈو پر خود کش دھماکے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوئے ہیں ۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago