انسداد دہشتگردی عدالت میں عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی عبوری ضمانت منظور کرلی .

انسداد دہشتگردی عدالت میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی .

عمران خان عدالت میں پیش ہوئے .

عمران خان نے 3 مقدمات میں عبوری ضمانت کے لیے دائر درخواست میں کہا کہ شامل تفتیش ہونا چاہتا ہوں گرفتاری کا خدشہ ہے . عدالت تینوں مقدموں میں عبوری ضمانت منظور کرے . عدالت نے عمران خان کی 4 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا .
تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر ریکارڈ طلب کرتے ہوئے عدالت نے آئندہ سماعت پر عمران خان کے وکیل کو کم لوگوں کے ساتھ پیش ہونے کی بھی ہدایت کی . پولیس نے زمان پارک آپریشن کے تناظر میں عمران خان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمات درج کررکھے ہیں .

دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت نے دہشتگردی کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں فواد چوہدری ،حماد اظہر اور فرخ حبیب کی عبوری ضمانت منظور کرلی .

. .

متعلقہ خبریں