افغانستان سے عبرتناک شکست کے بعد قومی ٹیم کے بائولنگ کوچ عمر گل کا موقف بھی آگیا

شارجہ (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ عمر گل نے کہا ہے کہ افغانستان کے خلاف پہلے ٹی 20 میں کم سکور کے باوجود پاکستانی باؤلرز نے فائٹ بیک کیا جوخوش آئند ہے۔جمعہ کو شارجہ میں کھیلے گئے 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔

دنیا نیوز کے مطابق پاکستان کے 93 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم نے 18 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا اور یوں افغانستان نے پہلی بار کسی انٹرنیشنل میچ میں گرین شرٹس کو شکست دی۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ عمر گل نے کہا کہ اگلے دو میچز جیت کر سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔

عمر گل کا کہنا تھا کہ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی پی ایس ایل میں اچھا پرفارم کر کے آئے ہیں، پاکستان اور شارجہ کی کنڈیشنز میں فرق ہے، پلیئرز کو تیاری کا بھی زیادہ ٹائم نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ غلطیوں سے سیکھ کر اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے، ڈیبیو کرنے والے احسان اللہ نے زبردست بولنگ کی، پہلے اوور میں وکٹیں لیں، دیگر بولرز نے بھی اچھی باؤلنگ کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آج آرام کرے گی، اتوار کو سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔پاکستان ٹیم افغانستان کے خلاف تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 27 مارچ کو کھیلے گی۔

Recent Posts

انکیتا لوکھنڈے نے کرن جوہر کی فلم میں آفر سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے فلمساز کرن جوہر…

1 min ago

بھارت؛ شیوسینا کی رہنما کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

ممبئ(قدرت روزنامہ) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں انتہا پسند ہندو جماعت شیوسینا کی خاتون رہنما سشما…

12 mins ago

سعودیہ کا 50 رکنی سرمایہ کاری وفد 5مئی کو پاکستان پہنچے گا، مشترکہ منصوبوں پر پیشرفت متوقع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سعودیہ کا 50 رکنی سرمایہ کاری وفد اتوار کو پاکستان پہنچے…

21 mins ago

مخصوص نشستیں؛ پشاور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف سنی اتحاد کونسل کی اپیل سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مخصوص نشستوں کے حوالے سے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف…

28 mins ago

ڈاکوؤں کا نیا طریقہ واردات، حیدرآباد سے کراچی آنیوالی پوری وین لوٹ لی

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈاکوؤں نے لوٹ مار کا نیا طریقہ اختیار کرتے ہوئے مسافر بن کر…

40 mins ago

آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل بجٹ اہداف مکمل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کیلیے آئی ایم ایف…

51 mins ago