مفت آٹے کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی: شہباز شریف

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے سرگودھا کے دورے کے دوران مفت آٹے کی تقسیم کے مرکز کا جائزہ لیا اور مستحق افراد میں مفت آٹا تقسیم بھی کیا، کہتے ہیں مفت آٹے کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ غریب آدمی کو مہنگائی کے دور میں آٹے کے 3 تھیلے مفت ملنا عبادت ہے، سرگودھا میں 3 مراکز کا دورہ کیا۔ مفت آٹے کی تقسیم میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے شکایات ملنے پر سرگودھا کے حکام کو آٹا کی تقسیم کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ عوام کو مفت آٹا فراہم کیا جا رہا ہے، عوام کی دعاوں سے ملک معاشی مشکلات سے نکل کر آگے بڑھے گا۔ آٹے کی فراہمی کو خود چیک کر رہا ہوں۔ یہ لوگوں کی خدمت نہیں عبادت ہے۔ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے مزید اقدامات کر رہےہیں۔ مختلف مراکز کے دورے کر رہا ہوں، عوام کے مسائل جلد دور کئے جائیں گے۔

Recent Posts

بھارت؛ شیوسینا کی رہنما کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

ممبئ(قدرت روزنامہ) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں انتہا پسند ہندو جماعت شیوسینا کی خاتون رہنما سشما…

5 mins ago

سعودیہ کا 50 رکنی سرمایہ کاری وفد 5مئی کو پاکستان پہنچے گا، مشترکہ منصوبوں پر پیشرفت متوقع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سعودیہ کا 50 رکنی سرمایہ کاری وفد اتوار کو پاکستان پہنچے…

13 mins ago

مخصوص نشستیں؛ پشاور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف سنی اتحاد کونسل کی اپیل سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مخصوص نشستوں کے حوالے سے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف…

21 mins ago

ڈاکوؤں کا نیا طریقہ واردات، حیدرآباد سے کراچی آنیوالی پوری وین لوٹ لی

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈاکوؤں نے لوٹ مار کا نیا طریقہ اختیار کرتے ہوئے مسافر بن کر…

32 mins ago

آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل بجٹ اہداف مکمل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کیلیے آئی ایم ایف…

43 mins ago

گندم سمیت دیگر اشیا کی اسمگلنگ میں کسٹمز اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گندم اور دیگر اشیائے ضروریہ کی اسمگلنگ میں کسٹمز اہل کاروں کے…

49 mins ago