یوٹیلیٹی سٹورز کاپوریشن کے سینکڑوں ملازمین نوکری سے فارغ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) کروڑوں نوکریاں کا وعدہ کرنے والی سرکار کی جانب سے ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے سینکڑوں ملازمین نوکریوں سے فوری برطرف کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہےحکم نامے سے تقریبا 441 ملازمین متاثر ہوں گے۔
نیو نیوز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق 441 ملازمین کو سپریم کورٹ کے 17 اگست 2021 کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے برطرف کیا گیا ہے ۔
چیف فنانشل آفیسر سے برطرف ملازمین کو ادا کی گئی رقم کی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں ،،،بحالی کے وقت حاصل کئے گئے مالیاتی فوائد ملازمین سے ریکور کئے جائیں گے تاہم بحالی کے بعد تنخواہوں ،الاؤنسز کے تحت حاصل کی گئی رقم واپس نہیں لی جائے گی ۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں زونل مینجرز ، ہیڈ آفس اقدامات کریں ۔ متعلقہ زونل مینجرز گریڈ 13 تک کے ملازمین کے خلاف کارروائی کریں گے جبکہ گریڈ 14 یا اس سے اوپر ملازمین کے خلاف ہیڈ آفس سطح پر کارروائی ہوگی ۔

Recent Posts

یکم جون سے بارشوں کی پیشگوئی، بالائی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق یکم جون…

6 mins ago

بریڈ کی قیمت میں 70روپے تک کمی

لاہور(قدرت روزنامہ)حکومتی اقدامات کے باعث روٹی اور نان کے بعد بریڈ کی قیمت میں بڑی…

23 mins ago

سعودی عرب میں یکم جون سے پارا 50 ڈگری تک جانے کا امکان

جدہ (قدرت روزنامہ )پاکستان سمیت دیگر ممالک کی طرح سعودی عرب میں بھی ان دنوں…

27 mins ago

بل گیٹس کا کامیابی کے لیے ایک عادت کو اپنانے کا مشورہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے لوگوں کو مشورہ دیتے…

29 mins ago

وفاقی بجٹ کب پیش ہوگا؟ تاریخ سامنے آ گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت 5جون کو…

32 mins ago

کسانوں کے لیے بہت بڑا کسان کارڈ پراجیکٹ لارہے ہیں، مریم نواز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ گندم خریداری میں…

34 mins ago