دشمن صوبے کے امن و امان کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، قاسم سوری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ کوئٹہ دھماکے میں ملوث عناصر انسانی کے دشمن ہیں . تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کوئٹہ مستونگ روڈ کے قریب ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دکھ اور افسوس ہے .

ان کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ملوث عناصر انسانی کے دشمن ہیں ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ملک دشمن عناصر صوبہ بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں انہیں اپنے مذموم مقاصد میں کامیابی حاصل نہیں ہونے دینگے . واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو دھماکے میں ملوث افراد کو گرفتار کر کہ قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دینے کی ہدایت دی ہے اور اللہ تعالیٰ سے دھماکے میں جان بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحتیابی اور پسماندگان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل سے کام لینے کی ہدایت دی ہے . . .

متعلقہ خبریں