کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ امن کے مکمل حصول تک جاری رہے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کوئٹہ میں فورسز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ امن کے مکمل حصول تک جاری رہے گی، پوری قوم شہداء کے خون کی قرض دار ہے، شہداء کی عظیم قربانیاں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔
انھوں نے مزید کہا ہے کہ شرپسندی کے ایسے واقعات سے فورسز کا مورال پست نہیں ہوگا، ہم دہشت گردی کا مقابلہ کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔واضح رہے کہ وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ حکام سے دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…