بچوں کو ذہین بنایا جا سکتا ہے؟ ان 3 اہم اصولوں پر عمل کریں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج ہم آپ کے ساتھ ایسے تین اہم اصولوں پر بات کرینگے جن پر والدین اور اساتذہ عمل کرکے بچوں کو ذہین بنا سکتے ہیں۔

تعریف کرنے میں کنجوسی نہ کرنا

وہ بچے جنہیں ان کے ہر عمل پر تعریف اور پسندیدگی ملتی ہے ان کی شخصیت میں اس حوصلہ افزائی سے خوداعتمادی پیدا ہو تی ہے۔

جب بچے میتھ کا کوئی سوال حل کریں اور جواب غلط ہو تو بھی ان کی طریقے سے تعریف کریں۔ انہیں یہ نہ کہیں کہ غلط کردیا بلکہ یہ کہیں کہ یہ بہت دلچسپ طریقہ ہے کہ ہم اس سوال کو دوبارہ حل کرکے دیکھیں۔

بچہ اس تعریف اور حوصلہ افزائی کے باعث خوشی خوشی دوبارہ کام کرے گا اور اس کے اندر کوئی ندامت بھی نہیں ہوگی۔

مقابلہ کرنا بند کریں

وہ بچے جو اپنا مقابلہ صرف اپنے آپ سے کریں بہت نرم مزاج اور جلن سے پاک ہوتے ہیں۔

والدین انہیں کسی کے مقابلے میں کھڑا نہ کریں بلکہ یہ بتائیں کہ دنیا کا ہر شخص ایک الگ ذہن اور الگ شخصیت رکھتا ہے۔

ایسی صورت میں بچہ دوسروں سے خود کا مقابلہ کرکے شرمندہ ہونے کے بجائے دوسروں کی کامیابیوں پر بھی خوش ہونا سیکھتا ہے۔

بچے کو بہترین الفاظ اور خیالات دیں

یہ ایک ایسا اہم مرحلہ ہے جسے پار کرنے کے بعد بچہ کبھی ناکام نہیں ہوتا۔

جب کبھی بچہ کوئی کام کرے تو اسے اپنے روشن خیالات کا تصور دکھائیں۔ جیسے اگر وہ کوئی تصویر بنائے جس میں صرف نیلا رنگ ہے تو اسے تعریف کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتائیں کہ لگتا ہے آپ کو نیلے رنگ سے محبت ہے، کیوں نہ ہو آسمان بھی نیلا، سمندر بھی نیلا اور وہ لوگ جو اچھا سوچتے ہیں انہیں نیلا رنگ پسند ہوتا ہے۔

بچے کو ہر بات کی روشن گہرائی دیں۔ اس کی شخصیت اور دماغ میں آپ کے اچھے الفاظ ہی مثبت تبدیلی لائیں گے۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ کی قیادت میں عمران خان کی رہائی کیلیے تحریک کا آغاز ہوچکا، خیبرپختونخوا حکومت

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان…

2 hours ago

باجوڑ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے میں دو افراد جاں بحق

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے تخت بھائی میں جلالہ پُل کے قریب دھماکے…

2 hours ago

وزیراعظم کے دورے میں تجارت و سرمایہ کاری میں اضافے کے معاملات آگے بڑھے ہیں، عطااللہ تارڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیراطلاعات اور نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز…

2 hours ago

سمجھ نہیں آتی آئی ایم ایف مراعات میں کمی کیلیے حکومت پر زور کیوں نہیں ڈالتا، حافظ نعیم

لاہور(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

2 hours ago

یو اے ای نے کراچی اسلام آباد ائیرپورٹس پر ایوی ایشن سیکیورٹی عالمی معیار کے مطابق قرار دیدی

کراچی(قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پر ایوی…

3 hours ago

توہین رسالتؐ و قرآن کے مرتکب کو پھانسی کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سیشن عدالت نے توہین رسالتﷺ، توہین قرآن کے مشہور کیس کا فیصلہ…

3 hours ago