ایک سوال کے جواب میں ندیم عمرنے کہا کہ پی ایس ایل 7 کے ڈرافٹ کے لیے پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کے ناموں کا ابھی تک انتظار ہے، کہا جا رہا ہے کہ بورڈ کی جانب سے ناموں کا اعلان نومبر تک کیا جائے گا، اگر کھلاڑیوں کے نام جلدی آجائیں تو ہم اپنی کاوشوں کا آغازکردیں گے . ندیم عمر نے کہا کہ رامیز راجہ کا پی سی بی کا چیئرمین بننا پاکستان کرکٹ کے لیے بہتر ہے، امید ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو آگے لے کرجائیں گے، ہمیں یہ بھی توقع ہے کہ رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بن کر پی ایس ایل کی فرنچائز کے مسائل کو بھی احسن طریقے سے حل کرانے کی کوشش کریں گے، احسان مانی نے اس حوالے سے بہت کاوشیں کی تھیں، توقع ہے کہ رمیز راجہ ہمارےمسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں گے . شاہد آفریدی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ندیم عمرنے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ شاہد خان آفریدی کوئٹہ گلیڈیٹر کا حصہ بنیں، لیکن اس ضمن میں ان سے ابھی تک کوئی باضابطہ بات نہیں ہوئی، شاہد آفریدی ایک بڑے کھلاڑی ہیں اوران کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے کھیلنا ہمارے لیے اعزاز ہوگا . . .
کراچی(قدرت روزنامہ) پی ایس ایل کی معروف فرنچائزکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈیٹر میں شمولیت کے لیے شاہد آفریدی سے ابھی تک کوئی باضابطہ بات نہیں ہوئی .
نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم عمر نے کہا کہ عمر اکمل بہترین کھلاڑی اور عمدہ صلاحیتوں کا حامل ہیں، تاہم بدقسمتی سے ان کو بعض حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ٹیلنٹ کے اعتبار سے عمر اکمل سے بڑا کوئی کھلاڑی نہیں، خوشی کی بات ہے کہ ان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی ہوگئی ہے اور سینٹرل پنجاب کی ٹیم میں ان کا نام آگیا ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ عمراکمل کو اپنی فرنچائز میں برقرار رکھیں .
متعلقہ خبریں