چاہتے ہیں شاہد آفریدی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بنیں، ندیم عمر

کراچی(قدرت روزنامہ) پی ایس ایل کی معروف فرنچائزکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈیٹر میں شمولیت کے لیے شاہد آفریدی سے ابھی تک کوئی باضابطہ بات نہیں ہوئی۔

نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم عمر نے کہا کہ عمر اکمل بہترین کھلاڑی اور عمدہ صلاحیتوں کا حامل ہیں، تاہم بدقسمتی سے ان کو بعض حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ٹیلنٹ کے اعتبار سے عمر اکمل سے بڑا کوئی کھلاڑی نہیں، خوشی کی بات ہے کہ ان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی ہوگئی ہے اور سینٹرل پنجاب کی ٹیم میں ان کا نام آگیا ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ عمراکمل کو اپنی فرنچائز میں برقرار رکھیں۔

ایک سوال کے جواب میں ندیم عمرنے کہا کہ پی ایس ایل 7 کے ڈرافٹ کے لیے پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کے ناموں کا ابھی تک انتظار ہے، کہا جا رہا ہے کہ بورڈ کی جانب سے ناموں کا اعلان نومبر تک کیا جائے گا، اگر کھلاڑیوں کے نام جلدی آجائیں تو ہم اپنی کاوشوں کا آغازکردیں گے۔
ندیم عمر نے کہا کہ رامیز راجہ کا پی سی بی کا چیئرمین بننا پاکستان کرکٹ کے لیے بہتر ہے، امید ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو آگے لے کرجائیں گے، ہمیں یہ بھی توقع ہے کہ رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بن کر پی ایس ایل کی فرنچائز کے مسائل کو بھی احسن طریقے سے حل کرانے کی کوشش کریں گے، احسان مانی نے اس حوالے سے بہت کاوشیں کی تھیں، توقع ہے کہ رمیز راجہ ہمارےمسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

شاہد آفریدی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ندیم عمرنے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ شاہد خان آفریدی کوئٹہ گلیڈیٹر کا حصہ بنیں، لیکن اس ضمن میں ان سے ابھی تک کوئی باضابطہ بات نہیں ہوئی، شاہد آفریدی ایک بڑے کھلاڑی ہیں اوران کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے کھیلنا ہمارے لیے اعزاز ہوگا۔

Recent Posts

آواران،زمین کے تنازعہ پر مسلح افراد نے تشدد کیا،پولیس فوری کارروائی کریں ، شہری محمد اشرف

آواران(قدرت روزنامہ)آواران کےعلاقے مشکے کے رہائشی محمد اشرف نے کہا کہ ہمارے آپس میں دو…

4 mins ago

نواب اکبربگٹی کی ہلاکت کے بعد بلوچستان کے حالات میں فرق پڑا لیکن واقعے میں شہید وردی والے ہوئے ، سرفراز بگٹی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی…

10 mins ago

آئی ایم ایف قرض فراہمی پر رضامند، رقم قسطوں میں ملے گی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

22 mins ago

پاک فوج نے نمایاں کارکردگی پر 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو اعزازات سے نواز دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج نے اسٹریٹجک پلانز ڈویژنز کے 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو…

45 mins ago

آئین کی حفاظت میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا کردار ہے، ہم خوف اور مجبوری کی سیاست نہیں کرتے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

55 mins ago

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کا یوم تاسیس…

1 hour ago