امریکا، طیارے کے اڑان بھرتے ہی پائلٹ کی طبیعت خراب، جانتے ہیں پھر کیا ہوا؟


واشنگٹن (قدرت روزنامہ)امریکا میں مسافر جہاز کے ٹیک آف کرتے ہی پائلٹ کی طبیعت خراب ہو گئی، پرواز میں سفر کرنے والے دوسری ایئر لائن کے پائلٹ نے طیارے کو واپس اتار لیا . غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ساتھ ویسٹ ایئر لائن کی پرواز ڈبلیو این 6013نے لاس ویگاس ایئر پورٹ سے کولمبس کے لیے گزشتہ صبح 6 بجکر 44 منٹ پر ٹیک آف کیا، اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد پائلٹ کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی .

خوش قسمتی سے اسی پرواز میں ایک دوسری ایئر لائن کا ملازم پائلٹ بطور مسافر سفر کر رہا تھا، جس نے ہنگامی صورتحال میں خود کو مدد کیلئے پیش کیا اور بوئنگ 737طیارے کا کنٹرول سنبھال کر ایئر ٹریفک کنٹرول کو خود سے متعارف کرایا . مسافر پائلٹ نے اڑان بھرنے کے ٹھیک ایک گھنٹہ 6منٹ بعد واپس لاس ویگاس ایئر پورٹ پر باحفاظت میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی، بعد ازاں کپتان کی تبدیلی کے بعد یہ پرواز 5 گھنٹے کی تاخیر سے دن 11بجے منزل کیلئے روانہ ہوئی .

. .

متعلقہ خبریں