12 سالہ لڑکی نے گھر کے بنے بریڈ بیچ کر آئی فون14خرید لیا

دبئی(قدرت روزنامہ)دبئی کی رہائشی12سالہ بیانکا جیمی نے اسکول میں بریڈ بیچ کر آئی فون14خریدنے کا خواب پورا کر لیا . غیر ملکی میڈیا کے مطابق12سالہ بیانکا جیمی ساتویں کلاس کی طالب علم ہے، بیانکا نے اپنے والدین سے آئی فون14کی خواہش ظاہر کی لیکن والدین نے فون دلانے سے انکار کر دیا .

والدہ کی جانب سے بیانکا کو اسکول لنچ باکس میں کچھ بریڈ بنا کر دیئے گئے جسے اس نے اپنے دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کیا . بیانکا کی جانب سے میڈیا کو بتایا گیا کہ ان کے دوستوں کی جانب سے بریڈ کے ذائقے کو پسند کیا گیا اور اگلے دن بھی لانے کی فرمائش کی . بیانکا نے یہ بھی بتایا کہ اس کے ایک دوست کی جانب سے کہا گیا کہ کیوں نہ اسے مفت باٹنے کے بجائے فروخت کیا جائے اور وہاں سے اسے آئیڈیا ملا اور اس نے اسکول میں10دہرہم میں4بریڈ بیچ کر آئی فون14خرید لیا . بیانکا کی جانب سے بتایا گیا کہ اسے بریڈ بیچ کر آئی فون خریدنے میں چھ ہفتے کا وقت لگا . بیانکا کے والدین بیکنگ کے ماہر ہیں اور وہ دبئی کے فائیو اسٹار ہوٹل میں ملازمت کرتے ہیں،بیانکا کو بھی بیکنگ کا شوق تھا اور وہ رات میں اپنا ہوم ورک مکمل کرنے کے بعد بریڈ بیک کیا کرتی تھی، بیانکا کے شوق نے اسے آئی فون14خریدنے کا خواب پورا کرنے میں مدد فراہم کی .

. .

متعلقہ خبریں