رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کیلیے غیرملکی سرمایہ لانے کی اجازت


کراچی(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کو نجی طور پر غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کی اجازت دیدی۔وفاقی حکومت نے رئیل اسٹیٹ انوسٹمنٹ ٹرسٹ (آر ای آئی ٹی) کمپنیوں کو اپنے رئیل اسٹیٹ، زراعت، موبائل ٹاور اور قابل تجدید توانائی کے منصوبوں میں نجی طور پر غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کی اجازت دیدی ہے، یہ اجازت مذکورہ پراجیکٹس کو اسٹاک مارکیٹ میں تجارت کیلیے پیش کرنے سے قبل قابل عمل ہو گی، ہر رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کمپنی رجسٹریشن کی تاریخ سے تین سال کے اندر سٹاک مارکیٹ میں درج ہونے کی پابند ہوتی ہے۔
اسٹیٹ بینک نے ٹرسٹ کمپنیوں کیلیے فارن ایکسچینج مینول میں ترمیم کی ہے تاکہ وہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو دعوت دے سکیں،غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ٹرسٹ کمپنی کی رجسٹریشن سے اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈ کرنے کے تین سال کے دوران بھی سرمایہ کاری کی اجازت ہو گی۔
ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو کرتے ہوئے عارف حبیب ڈولمین ریئٹ مینجمنٹ لمیٹڈ کے سی ای او محمد اعجاز نے بتایا کہ ہر کوئی سرمایہ کاری کیلیے غیر ملکیوں سے رابطہ کرنے پر غور کر رہا ہے، لیکن بے ضابطگی ان سب کی راہ میں رکاوٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم معیشت کے موجودہ جزوی شٹ ڈاؤن کے درمیان فوری طور پر غیر ملکی سرمایہ کاری کو مدعو نہیں کر سکتے، غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینے کیلیے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کا انتظار کر رہے ہیں۔

Recent Posts

پی سی بی میں ہلچل ، سلمان نصیر کو سی او او سے ہٹا کر پی ایس ایل میں عہدہ دینے کا امکان

سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…

20 mins ago

وزیر خزانہ کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد اور اقوام متحدہ میں سفیر منیر اکرم سے ملاقات

وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…

37 mins ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

50 mins ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

1 hour ago

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

1 hour ago

سروسزچیف کی مدت بڑھانا اسکا اندرونی معاملہ، قانون سازی تسلیم کریں گے:سلمان اکرم راجہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…

1 hour ago