“تم نے دیکھا کتنی پبلک باہر نکلی؟” جلسے کے بعد زمان پارک پہنچنے پر عمران خان کے تبادلہ خیال کی ویڈیو وائرل ہوگئی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زمان پارک میں مینار پاکستان جلسے سے متعلق تبادلہ خیال کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی .

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مینار پاکستان پر جلسے کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی،عمران خان سمیت دیگر رہنماﺅں نے شرکا سے خطاب کیا .

مینار پاکستان پر جلسے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان رہنماﺅں کے ہمراہ زمان پارک پہنچے ، عمران خان کی جلسے سے متعلق تبادلہ خیال کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی،عمران خان نے کاکہناتھا کہ ”تم نے دیکھا کتنی پبلک باہر نکلی“ساتھ موجود شخص کاکہناتھا کہ سپیشل برانچ والوں کا خیال ہے کہ جلسے میں تقریباً5 لاکھ لوگوں نے شرکت کی، جس پر عمران خان کھل کھلا کر ہنس پڑے، ایک اور شخص کو کہناتھا کہ جلسے میں تقریباً90 فیصد لوگ لاہور سے آئے .

. .

متعلقہ خبریں