نوجوان کرکٹر محمد حسنین کا بھی لڑکی کے نام کی آئی ڈی بنانے کا انکشاف، وجہ ایسی کہ ہنسی روکنا مشکل

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین نے لڑکی کے نام سے بنائی گئی سوشل میڈیا کی فیک آئی ڈی کی کہانی سنائی ہے .

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حسنین نے اپنی اور شاہ رخ خان کی وائرل تصویر سے متعلق بتایا اور کہا کہ 'یہ تصویر 2020 کی ہے جب میں سی پی ایل (کیریبیئن لیگ) کھیلنے گیا ہوا تھا، جس ٹیم سے میں کھیل رہا تھا اس کے مالک شاہ رخ خان تھے' .

حسنین نے کہا کہ 'اداکار صرف تین میچ دیکھنے کے لیے آئے تھے، میچ ختم ہوا تو ہم ڈریسنگ روم میں گئے، کپڑے تبدیل کررہے تھے کہ شاہ رخ خان وہاں آگئے،اس وقت میں نے انہیں پہلی مرتبہ دیکھا تھا' . کرکٹر نے کہا کہ 'مجھے اداکار سے ملاقات میں بہت مزہ آیا، کیونکہ جنہیں ہم نے ساری زندگی ٹی وی پر دیکھا ہو اور وہ سامنے آجائیں، تو اچھا لگتا ہے' .

دوران شو حسنین نے انکشاف کیا کہ ان کی بھی سوشل میڈیا پر ایک لڑکی کے نام سے فیک آئی ڈی ہے . حسنین نے کہا کہ 'مجھے اس آئی ڈی کا نام اب نہیں یاد، میں نے پہلے بنائی تھی، یہ آئی ڈی دراصل ایک دوست کے لیے اسے تنگ کرنے کے لیے بنائی تھی' .

. .

متعلقہ خبریں