عمران خان کے خطاب کے دوران کئی رہنما چلے گئے

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور میں مینار پاکستان جلسے سے عمران خان کے خطاب کے دوران کئی رہنما اور کارکنان پنڈال چھوڑ کر چلے گئے . پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، پرویز خٹک، قاسم سوری اور راجا بشارت پارٹی سربراہ کی تقریر کے دوران اٹھ کر چلے گئے .

اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ ابھی عمران خان کی تقریر جاری ہے، آپ جارہی ہیں؟ اس پر یاسمین راشد نے کہا کہ ان کی طبیعت ٹھیک نہیں، اب آپ خبر بنائیں گے؟ . صحافی کے سوال پر پی ٹی آئی رہنما قاسم سوری نے بتایا کہ عمران خان کی تقریر ختم ہوچکی ہے .

. .

متعلقہ خبریں