مردان میں آٹے کی مفت تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے کئی شہری زخمی


پشاور(قدرت روزنامہ) مردان اسپورٹس کمپلیکس میں آٹے کی مفت تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے اور کچلنے کے باعث کئی شہری زخمی ہوگئے ساتھ ہی ٹانک میں خواتین نے آٹے کی من پسند افراد میں تقسیم کے خلاف سڑک پر دھرنا دے دیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق مردان میں آٹے کی تقسیم کے دوران بدنظمی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ شہریوں نے مردان نوشہرہ روڈ کو بند کردیا جبکہ پولیس اور اسپورٹس کمپلیکس گیٹ پر پتھراؤ کیا۔
عوام کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ کی۔ لاٹھی چارج اور فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی جس کے باعث کئی شہری زخمی ہوگئے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مختلف شہروں میں آٹے کی مفت تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 5 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
دریں اثنا آٹے کی مفت تقسیم پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے رنوال کے مقام پر خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ خواتین نے رنوال کے مقام پر ڈیرہ اسماعیل خان روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا جس کے سبب دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
خواتین نے الزام عائد کیا کہ رنوال میں من پسند اور سفارشیوں کو آٹا دیا جارہا ہے جب تک آٹا نہیں ملتا احتجاج جاری رہے گا جب کہ آٹا ڈیلر نوید اللہ نے بتایا کہ آٹا کم آرہا ہے اور غرباء کی تعداد زیادہ ہے۔بعد ازاں مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا اور رنوال کے مقام پر خواتین مظاہرین کے لیے آٹا کی دو گاڑیاں پہنچادیں گئیں۔

Recent Posts

‎پارلیمنٹ کے ہاتھوں پہلی مرتبہ چیف جسٹس کی نامزدگی، اگلے مراحل کیا ہونگے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پارلیمنٹ سے چیف جسٹس سپریم کورٹ…

2 hours ago

چیف جسٹس کی نامزدگی مروجہ آئینی طریقہ کار کے تحت ہوئی،اس پر احتجاج نہیں بنتا، شہزاد شوکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن شہزاد شوکت نے کہا کہ جسٹس…

2 hours ago

جو اللہ چاہے گا وہی ہوگا، جسٹس منصور بینچ نمبر ایک میں منتقل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں جی 10 ٹو اپارٹمنٹ الاٹمنٹ کیس کی سماعت کے دوران…

2 hours ago

آئینی ترمیم کو نہیں مانتے احتجاجاً پورے ملک کو بلاک کردیں گے، وزیراعلیٰ کے پی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم…

2 hours ago

جسٹس یحییٰ آفریدی نئے چیف جسٹس آف پاکستان نامزد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے دوتہائی اکثریت سے جسٹس یحییٰ آفریدی کو نیا…

3 hours ago

آئی ایم ایف کی رواں سال پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف نے رواں مالی سال 25- 2024 میں پاکستان میں…

9 hours ago