مینار پاکستان میں کامیاب جلسے کے بعد عمران خان کا لاہوریوں کیلئے اہم پیغام جاری

لاہور(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مینار پاکستان میں ہونے والے جلسے کی کامیابی پر لاہوریوں کا شکریہ ادا کیا ہے . ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ لاہور کو بند کرنے اور ہمارے 2 ہزار کارکنوں کو گرفتار کرنے کے باوجود لاہور کے لوگ مینار پاکستان جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے بڑی تعداد میں آئے .

عمران خان نے کہا کہ خاص طور پر لاہوریوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مایوس نہیں کیا، آپ پر فخر ہے .

. .

متعلقہ خبریں