کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کوئٹہ جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت نے حسان نیازی کی ضمانت منظور ہونے کے بعد رہا کرنے کی بجائے 3 ایم پی او میں رکھنا ظلم و زیادتی ھے عمران خان کا سیاسی مقابلے نہیں کرسکے تو پی ٹی آئی کے عہداداران کو غیر قانونی طور پر پابند سلاسل کیا جارہا ہے جس سے ہمارے حوصلے پست نہیں بلکہ مزید مضبوط ہونگے یہ بات پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے میڈیا کوارڈینیٹر محمد آصف ترین نے حسان نیازی کے پشیی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی کہ حسان نیازی کو کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ پر احتجاج کرنے والوں کے ایف آئی آر میں نامزد کیا جو اس دن حسان نیازی ایئرپورٹ تو کیا بلوچستان میں بھی موجود نہیں تھے لیکن پھر بھی انکو غیر قانونی طور اس ایف آئی آر میں نامزد کیا اور انہوں کوئٹہ پولیس کے حوالے کیا جس کو آج کوئٹہ کچہری میں پیش کیا اور عدالت نے انکے ریمانڈ کی استدعا مسترد کی اور ایک لاکھ مچلکے کے عوض ضمانت منظور کی گئی لیکن اس کے باوجود انکو 3 ایم پی او میں رکھا اور پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا جو غیر قانونی او غیر آئینی ھے ہم حسان نیازی کی فوری طور پر رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں امپورٹڈ حکومت جب عمران خان کا سیاسی میدان میں مقابلے نہ کرسکے تو پی ٹی آئی عہداداران و کارکنان کو پابند سلا سل کرکے ڈرایا جارہا ہے لیکن تحریک انصاف کے سپاہیوں کا عزم ان جیسے منفی ہتھکنڈوں سے کمزور ہونے کے بجائے مزید مضبوط ہوگا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینیئر رہنما اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر پلوشہ خان نے سینیٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے ملک بھر میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور یونیسیف نے موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات سے بچوں کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے…