پاکستان کی واحد ٹائر بنانے والی کمپنی نے آپریشن بند کردیا

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کی واحد ٹائر بنانے والی گندھارا ٹائر کمپنی نے آپریشن بند کردیا . گندھارا ٹائر کمپنی انتظامیہ نے اس ضمن میں بتایاکہ بینک ایل سیز نہیں کھول رہے خام مال کی کمی کا سامنا ہے اس وجہ سے آپریشن بند کیا گیا ہے .

گندھارا ٹائر کمپنی کے مطابق پلانٹ24مارچ سے3اپریل تک بند کیا گیا ہے . واضح رہے کہ گزشتہ ماہ معروف آٹو موبائل کمپنی پاک سوزوکی نے پانچ روز کے لیے آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا . آٹو موبائل کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ پاک سوزوکی اپنا آپریشن13سے17فروری تک بند رکھے گی، سامان کی ترسیلات میں کمی کی وجہ سے آپریشن چلانا مشکل ہے . اعلامیہ میں کمپنی نے بتایا تھا کہ ڈالرز کی عدم دستیابی کی وجہ سے کمپنی کی درآمد مثاثر ہو رہی ہے، پاک سوزوکی موٹر سائیکل آپریشن جاری رہے گا .

. .

متعلقہ خبریں