4 دن کی چھٹی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر پھر مہنگا ہوگیا

لاہور(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں چار دن کی چھٹی کے بعد ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔گزشتہ ہفتے کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 72 پیسے سستا ہوکر 283.20 روپے پر بند ہوا تھا۔آج انٹربینک میں چار دن کی چھٹی کے بعد کاروبار کا آغاز ہوا تو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔

انٹربینک میں کاروبارکے آغاز پر ڈالر30 پیسے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد ایک امریکی ڈالر 283.50 روپے کا ہوگیا۔دوسری جانب پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں خطے کی سب سے تیزی سے گرنے والی کرنسی بن گئی۔پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر جس تیزی سے بڑھ رہی ہے اس نے ملکی تاریخی میں بلندی کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ عالمی لحاظ سے بھی دیکھا جائے تو پاکستانی کرنسی کی قدر دیگر ممالک کے کرنسیوں کے مقابلے میں کئی گنا تیزی سے گر رہی ہے۔رواں سال 2023 کے پہلے ماہ کے دوران اب تک پاکستان میں ڈالر کی قدر میں 16فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو خطے میں کسی بھی ملک کے کرنسی کے مقابلے میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔30 جنوری کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 2.6فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس کے مقابلے میں خطے کے12ممالک میں صرف بنگلہ دیش،سری لنکا،ویتنام اور فلپائن کی کرنسی میں گراوٹ آئی لیکن یہ گراوٹ بھی 0.1فیصد تا0.7فیصد تک محدود رہی جبکہ بقیہ7ممالک کی کرنسیوں میں ڈالر کے مقابلے میں اضافہ ہوا۔

Recent Posts

خیبر پولیس نے تختہ بیگ چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا کے علاقے تختہ بیگ چوکی پر دہشت گردوں کا راکٹ لانچرز…

1 min ago

ورلڈکپ جیتنے کے بعد ویرات کوہلی کا اہلیہ انوشکا کیلئے رومانوی پیغام سوشل میڈیا پر وائرل

بارباڈوس (قدرت روزنامہ)بھارت نے جنوبی افریقہ کو فائنل میں شکست دیتے ہوئے ٹی ٹوینٹی ورلڈ…

6 mins ago

فلم کالکی نے شاہ رخ خان کی ’جوان‘ کا ریکارڈ توڑ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کمل ہاسن کی فلم کالکی نے باکس آفس پر اپنی ریلیز سے…

20 mins ago

محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت 4 جولائی تک ملتوی

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ اور سینیٹر محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست…

22 mins ago

کراچی: گزشتہ رات 2 سال کے مقابلے میں جولائی کی گرم ترین رات ریکارڈ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں گزشتہ رات جولائی کی گرم ترین رات ریکارڈ کی گئی۔…

27 mins ago

کراچی میں بجلی بندش کیخلاف شہری مشتعل ، احتجاج،پتھراﺅ، ، شیلنگ اور فائرنگ ،پولیس کا لاٹھی چارج

کراچی (قدرت روزنامہ )کراچی میں شدید گرمی کے باوجود اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا…

32 mins ago