اے ٹی ایم مشین پیسوں کی جگہ بریانی نکالنے لگی

چنئی(قدرت روزنامہ)اگر ہم یوں کہیں تو غلط نہ ہو گا کہ وہ وقت چلا گیا جب اے ٹی ایم مشین صرف پیسے کے حصول کیلئے ہی استعمال کی جاتی تھی لیکن انوویشن کے اس دور میں اے ٹی ایم سے پیسے کے علاوہ گرما گرم بریانی کا آرڈر دینا بھی ممکن ہوگیا ہے .

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر چنئی سے تعلق رکھنے وا لے ایک شخص نے بریانی اے ٹی ایم مشین لگائی ہے جہاں سے شہری گرما گرم بریانی آرڈر کرسکتے ہیں .

یہ بریانی اے ٹی ایم چنئی کے ایک رہائشی نے اپنے بزنس کو فروغ دینے کے لیے بنائی ہے . بریانی اے ٹی ایم نتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھوکے پیٹ کسٹمر یہاں اپنی بھوک ختم کرنے کیلئے آسکتے ہیں جہاں انہیں تیز سہولت کے ساتھ ساتھ اچھا تجربہ کرنے کا موقع مل سکے گا . آئوٹ لیٹ کی لمبائی 32 انچ ہے جو صارفین کو آرڈر دینے سے پہلے مینو کو براز کرنے کی اجازت دیتا ہے، نام اور رابطہ نمبر جیسی تفصیلات درج کرنے کے بعد ادائیگی QR کوڈز اور کارڈز کے ذریعے کی جاسکتی ہے . ادائیگی مکمل ہونے کے بعد بریانی کا پیکٹ خودکار مشین کے نیچے بنائے گئے شیلف میں آجاتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں