عمرہ زائرین کو مسجد الحرام جاتے ہوئے سامان ساتھ نہ لے جانے کی ہدایت

مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ) عمرہ زائرین کو مسجدالحرام جاتے ہوئے سامان ساتھ نہ لے جانیکی ہدایت کی گئی ہے . غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ ہدایت سعودی شہری دفاع کی جانب سے جاری کی گئی اور بتایا گیا ہے کہ سامان کی وجہ سے مشکل اور دوسروں کوپریشانی ہوتی ہے .

اسی حوالے سے حرمین شریفین انتظامیہ نے زائر خواتین کی رہنمائی اور مدد کے لیے خواتین اہلکار بھی تعینات کردی ہیں . حرمین انتظامیہ کے مطابق اردو، انگریزی، ترک، فارسی، فرانسیسی اور ازبک زبانوں میں گائیڈ خواتین بھی تعینات ہوں گی . اس کے علاوہ انتظامیہ کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ زائر خواتین کی سہولت کے لیے آمدورفت کے لیے زائد راہداریاں بنائی گئی ہیں، مسجد الحرام کے اندر اور باہر 68 مصلے تیار کییگئے ہیں اور 22 دروازے مختص کییگئے ہیں . انتظامیہ کے مطابق مسجدالحرام کے اطراف زائر خواتین کے لیے 11 واش روم اور 7 کمپلیکس بھی مختص کردیے گئے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں