ٹریفک کا شور، یا کچھ اور بلڈ پریشر کی اہم وجہ سامنے آگئی


بیجنگ(قدرت روزنامہ)ماہرین طبعیات نے خبردار کرتے ہوئے انکشاف کیاہے کہ اگر آپ مصروف روڈ اور ٹریفک کے شور والے علاقے کے قریب رہتے ہیں تو کچھ عرصے بعد یہ شور آپ کا بلڈ پریشر بڑھا سکتا ہے . جرنل آف امریکن کالج آف کارڈیالوجی (جے اے سی سی) کے مطابق ٹریفک کے شور اور بلڈ پریشر کے درمیان تعلق سامنے آگیا .

اس سے قبل کئی مطالعے و مشاہدے اس جانب اشارہ کرچکے ہیں .

تاہم اس کی وجہ مزید جاننا ضروری ہے کہ آیا اس کی وجہ شور ہے یا گاڑیوں سے خارج ہونے والا دھواں ہے . پیکنگ یونیورسٹی کے شعبہ ماحولیات اور عوامی صحت سے وابستہ ڈاکٹر جِنگ ہوانگ اور ان کے ساتھیوں کا دعوی ہے کہ انجنوں کی گڑگڑاہٹ، ہارن کا شور اور ٹریفک کی روانی آپ کا فشارِ خون بڑھاسکتی ہے . اس ضمن میں 40 سے 69 برس کے 240,000 ایسیافراد کا کئی برس تک مشاہدہ کیا گیا جنہیں ابتدا میں بلڈ پریشر لاحق نہ تھا . اپنی تحقیق میں انہوں نے یورپی ماڈل کو استعمال کیا جسے کامن نوائز اسیسمنٹ میتھڈ کہا جاتا ہے . مسلسل 8 برس تک فالواپ کے بعد دیکھا کہ جو لوگ روڈ کے جتنا قریب رہتے تھے ان میں اسی تناسب سے بلڈ پریشر کا مرض پیدا ہوگیا . لیکن یہ بھی دیکھا گیا کہ ٹریفک کی آلودہ فضا نے بھی اس میں اہم کردار ادا کیا ہے . تاہم اس پوری تحقیق میں ٹریفک کے سمع خراش شور کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا . اس تحقیق کے بعد رپورٹ کے مصنفین نے زور دیا ہے کہ عوام کو ٹریفک کے ہولناک منفی اثرات سے بچانے کے لییقانون سازی اور مناسب اقدامات کئے جائیں . ان میں ڈرائیوروں کو شعور دیا جائے، شہری منصوبہ بندی اور سڑکوں کی بہتری پر بھی زور دیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں