سلمان خان نے” بجرنگی بھائی جان 2″ میں کرینہ کپور کو الودع کہہ دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کےسپر سٹار سلمان خان نے اپنی فلم " بجرنگی بھائی جان 2 " میں اداکارہ کرینہ کپور کی جگہ اداکار پوجا ہیگڑے کو دے دی .

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان اپنی سپر ہٹ فلم "بجرنگی بھائی جان" کا سیکوئل " بجرنگی بھائی جان 2" بنانے جارہے ہیں .

بجرنگی بھائی جان میں اداکارہ کرینہ کپور نے سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا جس میں اس خوبصورت جوڑی کو خوب سراہا گیا تھا . میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ "بجرنگی بھائی جان 2 "میں سلمان خان کی ہیروئن اب کرینہ کپور نہیں ہوں گی بلکہ اداکارہ پوجا ہیگڑے اداکاری کے جوہر دیکھائیں گی .

واضح رہے کہ سلمان خان اور کرینہ نے ایک ساتھ بیک ٹو بک ہٹ فلمیں دی ہیں لیکن بجرنگی بھائی جان 2 میں اب کرینہ کپور نظر نہیں آئیں گی ، تاہم دیکھنا یہ کہ کیا پوجا فلم میں بیبو کا کردار کرتی ہی نظر آئی گی یاکسی اور کردار میں . دلچپسپ بات یہ ہے کہ اداکارہ پوجا ہیگڈے ہی سلمان خان کی نئی آنے والی فلم " کسی کا بھائی، کسی کی جان" کی کاسٹ میں بھی شامل ہیں .

. .

متعلقہ خبریں