مہنگی ایل این جی خریدنے کا معاملہ، شہباز شریف نے نیب کی کارکردگی پر سوال اٹھادیا

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ( ن ) صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے مارکیٹ سے 30فیصد مہنگی لیکیفائڈ نیچرل گیس( ایل این جی) خرید کر عوام پر ظلم ڈھایاہے لیکن آج کیا ہو رہا ہے یہ قومی احتساب بیورو( نیب) کو نظر نہیں آرہااور نیب پانچ سال پرانے معاہدے کھنگال رہی ہے . نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سٹیٹ بینک اور نیپرا کی سٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ حکومت کے جھوٹ کا ثبوت ہے،نیپر ا کی رپورٹ سے ثابت ہوگیا کہ ہم نے قوم سے جو کچھ کہا وہ حرف بہ حرف سچ تھا،سیاسی انتقام سے بھری حکومت میں بھی ہماری خدمت اور دیانت کی گواہی آرہی ہے .

شہباز شریف نے مزید کہا کہ صرف تین ماہ میں قومی خزانے کو 50کروڑ ڈالر کا نقصان حکومتی جرائم کا ثبوت ہے،سستی بجلی والے پلانٹس کو چلانے کے بجائے مہنگی بجلی بنا کر قوم کی جیب کاٹی گئی جبکہ مہنگے پاور پلانٹس چلانے سے مالی بوجھ اورقرض بڑھ گیا اور نقصان ملک اور عوام کا ہوا . . .

متعلقہ خبریں